مال بردار ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی

Wait 5 sec.

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرین حادثے کے باعث مال بردار ٹرین کی پینتیس بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹڑی کے قریب ٹرین کی کئی بوگیاں ایک دوسرے کے اوپر پڑی ہیں۔ایمرجنسی سروسز ڈسٹرکٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آئے واقعے کو ممکنہ طور پر خطرناک مواد سے متعلق خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈبوں میں کیا سامان موجود تھا۔اس سے قبل مشرقی یورپی ملک میں مسافر ٹرین کی زد میں کار آگئی جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔رپورٹ کے مطابق مشرقی یورپی ملک پولینڈ کے ایک گاؤں وولا فلیپوفسکا میں ایک تیز رفتار ٹرین سے وین ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین کا ڈرائیور ٹریفک لائٹ کے رکنے کے اشارے کے باوجود ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔اس دوران بیریئرز نیچے آنے پر وین پھنس گئی اور اسی اثنا میں ٹرین قریب آئی گئی تو ڈرائیور پریشانی میں وین کو پٹریوں کے کنارے کی طرف موڑنے لگا۔جرمنی: مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 ہلاک متعدد افراد شدید زخمیلیکن مسافر بردار ٹرین وین سے جا ٹکرائی اور وین کے پرخچے اڑ گئے تاہم معجزانہ طور پر وین ڈرائیور محفوظ رہا جس کی دل دہلا دینے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔