امریکا سے جرابوں میں نایاب نسل کے کچھوؤں کی اسمگلنگ، چینی شہری کو کیا سزا ہوگی؟

Wait 5 sec.

امریکی ریاست کیلیفورنیا جرابوں میں نایاب نسل کے کچھوے اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار چینی شہری کو پانچ سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 میں ٹورنس شہر میں ڈاک کی ترسیل کے ایک اسٹیشن میں چار پیکٹوں میں 40 نایاب نسل کے کچھوے اسمگل کرنے کے الزام میں چینی شہری کو گزشتہ برس 25 فروری کو نیو یارک شہر میں جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم اب جرابوں میں نایاب نسل کے کچھوؤں کی اسمگلنگ والے ملزم کے خلاف امریکی عدالت 23 دسمبر کو فیصلہ سنائے گی جس میں کہا گیا ہے کہ چینی شہری کو 5 سال تک قید ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ چینی شہری نے 850 کچھوئے ہانگ کانگ اسمگل کرنے کی کوشش کی، کچھوؤں کو جرابوں میں لپیٹا اور ڈبے پر پلاسٹک کے کھلونے کا لیبل لگا دیا تھا، حکام کے مطابق کچھوؤں کی قیمت چالیس کروڑ روپے ہے۔واضح رہے کہ مشرقی کچھوے، جنہیں جنگلی نباتات اور حیوانات کی خطرے سے دوچار اقسام میں بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (سی آئی ٹی ای ایس) کے تحت تحفظ حاصل ہے، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں شور مچانے سے روکنے کے لیے جرابوں میں رکھا گیا تھا۔کچھوے لمبائی میں تقریباً 6 انچ تک بڑھتے ہیں ، 100 سال سے زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں اور رنگین شیل پیٹرن رکھتے ہیں۔ کچھوؤں میں سے ایک مر چکا تھا لیکن باقی زندہ تھے۔