امریکا میں پیش آئے دلخراش حادثے میں بھارت کے حیدرآباد کے میڑچل سے تعلق رکھنے والی طالبہ سریجا ورما زندگی کی بازی ہار گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سریجا ورما اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا میں مقیم تھی اور حال ہی میں اس نے ایم ایس مکمل کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق وہ اپنے اپارٹمنٹ سے کھانے کے لیے کار میں سوار ہوکر ہوٹل روانہ ہوئیں، کھانے کے بعد واپسی پر ان کی کار کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بھارتی طالبہ کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ حادثے کے وقت سریجا کے ساتھ اس کی ایک دوست بھی کار میں موجود تھی۔کینیڈا میں بھارتی طالبہ کی لاش ساحل سمندر سے برآمد:کینیڈا میں کچھ دنوں سے لاپتہ بھارتی طالبہ کی لاش ساحل سمندر سے برآمد کرلی گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی طالبہ ونشیکا گزشتہ کچھ دنوں سے لاپتہ تھی۔ لڑکی کی لاش ملنے کے بعد مقامی پولیس نے موت کی وجہ جاننے کیلیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ونشیکا کی لاش ساحلِ سمندر سے ملی ہے، اہلخانہ کی جانب سے لاش ملنے کے بعد تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔کینیڈا: بس اسٹاپ پر کھڑی بھارتی طالبہ فائرنگ سے ہلاکونشیکا بھارت کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما کی بیٹی تھی، جو ڈھائی سال قبل تعلیم حاصل کرنے کے لیے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا پہنچی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ونشیکا 25 اپریل سے لاپتہ تھی اور اسی رات سے اس کا فون بھی بند تھا۔