امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی تنخواہ کا کیا کیا؟

Wait 5 sec.

امریکا (10 اگست 2025): صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کے بعد ملنے والی اپنی پہلی تنخواہ کا استعمال بتا دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے رواں برس جنوری میں دوسری بار امریکا کے صدر کا منصب سنبھالا۔ انہوں نے بطور صدر ملنے والی اپنی پہلی تنخواہ عطیہ کر دی۔ٹرمپ نے اس کا اعلان خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی تنخواہ وائٹ ہاؤس ہسٹاریکل ایسوسی ایشن کو عطیہ کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں جارج واشنگٹن کے بعد امریکا کا واحد صدر ہوں جس نے اپنی تنخواہ عطیہ کی ہے۔امریکی صدر کو سالانہ 4 لاکھ ڈالر کی بنیادی تنخواہ دی جاتی ہے جب کہ اس کے ساتھ دیگر الاؤنسز بھی شامل ہوتے ہیں۔امریکی صدر کو ملنے والے الاؤنسز میں 50 ہزار ڈالر اخراجات، ایک لاکھ ڈالر سفری اخراجات اور 19 ہزار ڈالر تفریحی سرگرمیوں کی مد میں دیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں بھی اپنی تنخواہ مختلف سرکاری اداروں کو عطیہ کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان