غزہ : فلسطینیوں کیلیے امداد ان کی موت کا سامان بن گئی

Wait 5 sec.

غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم بھرپور شدت سے تاحال جاری ہیں ، قابض فوج نے امداد کے متلاشی  بھوکے پیاسے 47 فلسطینوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک فضا سے گرائے گئے امدادی سامان سے 23 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔سمندر میں گرنے والی امداد نکالنے کی کوشش میں 13 فلسطینی ڈوب کر شہید جبکہ 124 زخمی ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی پیکجز اکثر اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ یا تباہ شدہ علاقوں میں گرائے جاتے ہیں۔امداد لینے والے بے یارو مددگار شہری اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنتے ہیں، کچھ امدادی پیکجز سمندر میں جا گرتے ہیں، غزہ کی حکومت نے فضائی امدادی طریقہ کار کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔علاوہ ازیں الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق محصور غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 فلسطینی بھوک سے جاں بحق ہوگئے ہیں، صحت کے حکام کے مطابق بھوک سے ہلاکتوں کی کل تعداد 212 تک پہنچ گئی ہے۔مزید پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 36 فلسطینی شہیدواضح رہے کہ غزہ جنگ میں اب تک کم از کم 61,369 افراد ہلاک اور 152,850 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں اندازاً 1,139 افراد مارے گئے تھے اور 200 سے زیادہ کو قید کر لیا گیا تھا۔