یاتریوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی،11 جان سے گئے

Wait 5 sec.

بھارتی ریاست راجستھان میں یاتریوں کی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے باعث 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے شہر داؤسا میں یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث 7 بچے اور 3 خواتین سمیت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹس کے مطابق المناک حادثہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا اور حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یاتری اتر پردیش کے رہائشی تھے جو سالاسر بالاجی مندر سے دو پک اپ وینز میں واپس آ رہے تھے جس دوران ایک وین حادثے کا شکار ہوگئی۔امریکا میں بھارتی طالبہ سڑک حادثے میں ہلاک:امریکا میں پیش آئے دلخراش حادثے میں بھارت کے حیدرآباد کے میڑچل سے تعلق رکھنے والی طالبہ سریجا ورما زندگی کی بازی ہار گئی۔رپورٹ کے مطابق سریجا ورما اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا میں مقیم تھی اور حال ہی میں اس نے ایم ایس مکمل کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق وہ اپنے اپارٹمنٹ سے کھانے کے لیے کار میں سوار ہوکر ہوٹل روانہ ہوئیں، کھانے کے بعد واپسی پر ان کی کار کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔کینیڈا: بس اسٹاپ پر کھڑی بھارتی طالبہ فائرنگ سے ہلاکریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بھارتی طالبہ کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ حادثے کے وقت سریجا کے ساتھ اس کی ایک دوست بھی کار میں موجود تھی۔