5 سالہ طالب علم کی اسکول میں پراسرار موت،وجہ کیا تھی؟

Wait 5 sec.

لندن : دودھ ایک مکمل غذا ہے جو صحت کیلیے انتہائی مفید ہے جبکہ کچھ لوگ دودھ سے الرجی کا شکار ہوتے ہیں، 5 سالہ طالب علم کی اسکول میں ہونے والی پراسرار موت کی حقیقت سامنے آگئی۔ دودھ وٹامن ڈی کو بھی جسم میں برقرار رکھتا ہے تاہم کچھ لوگ دودھ میں موجود پروٹین کو برداشت نہیں کرسکتے، اسی حوالے سے بچوں میں دودھ سے الرجی ایک عام مسئلہ ہے۔یہ الرجی نہ صرف جسمانی بلکہ رویے سے جڑے مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے اس لیے اگر والدین اس کا بروقت نوٹس نہیں لیتے تو مستقبل میں ان کے بچے کیلیے مشکلات لازمی امر ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بینیڈکٹ بلیتھ نامی 5 سالہ لڑکا برطانیہ کے لنکن شائر کے ایک پرائمری اسکول میں زیر تعلیم تھا، طالب علم بینیڈکٹ بلیتھ کو دمہ کا مرض لاحق تھا، اس کو دودھ، انڈے اور کچھ خشک میوہ جات سے شدید الرجی تھی۔گزشتہ سال یکم دسمبر کو اسکول میں فراہم کیا جانے والا دودھ پینے کے بعد اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی، متلی اور قے کے بعد اس کا دل بند ہوگیا تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی وہ جانبر نہ ہوسکا اوراس کی موت واقع ہوگئی۔عدالت کے حکم پر کی جانے والی انکوائری سے معلوم ہوا کہ بینیڈکٹ کو گائے کے دودھ سے الرجی تھی اور غالب امکان یہی ہے کہ اُسے اسکول میں غلطی سے وہی دودھ فراہم کیا گیا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔بچے کے والدین کا مؤقف تھا کہ ہمارا بیٹا اسکول میں مرا جو اس کے لیے محفوظ جگہ ہونی چاہیے تھی۔ اگر فوری اقدامات کیے جاتے تو اس کی موت روکی جاسکتی تھی۔