پاکستان میں وفاقی حکومت نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بار اضافہ کیا ہے اور یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب حکومت مسلسل ملکی معیشت کے اشاریوں میں بہتری کے دعوے کر رہی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ پاکستانی صارفین سے پیٹرول و ڈیزل کی اصل قیمت کے علاوہ کون کون سے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں؟