امریکی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

Wait 5 sec.

الاسکا: امریکی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ آ گیا ہے، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الاسکا زلزلہ مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی ابتدائی شدت 7.3 تھی جو مقامی وقت کے مطابق رات 12:37 پر پاپوف جزیرے پر آیا، مرکز نے بتایا کہ پہلے تین گھنٹوں کے اندر 40 آفٹر شاکس آئے۔زلزلے کے بعد الاسکا کے مختلف حصوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی تاہم بعد ازاں وارننگ واپس لی گئی، جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ سینڈ پوائنٹ میں زلزلے سے پیدا ہونے والی پانی کی بلند ترین سطح جوار سے خطرناک حد تک بلند نہیں تھی، سینڈ پوائنٹ کے پولیس چیف نے بتایا کہ ایئرپورٹ اور بندرگاہ پر کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔امریکی شہر نیویارک میں بارش کا 117 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیااُنالاسکا میں ہزاروں ماہی گیروں کی آبادی کو حکام نے ہدایت کی کہ وہ سیلاب کے ممکنہ علاقوں سے سطح سمندر سے کم از کم 50 فٹ یا اندرون ملک 1 میل (1.6 کلومیٹر) اوپر منتقل ہو جائیں۔نیشنل ویدر سروس نے سوشل میڈیا پر پوسٹس میں کہا کہ شمالی امریکا میں دیگر امریکی اور کینیڈا کے پیسفک ساحلوں بشمول واشنگٹن، اوریگون اور کیلیفورنیا کے لیے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔