صوبہ پنجاب میں تیز بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے ’پی ڈی ایم اے‘ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مون سون بارشوں کے باعث 63 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حکام نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔