کرائے پر ’’دادی اماں‘‘ چاہیے تو اس ملک کا رخ کیجیے!

Wait 5 sec.

دنیا میں عام استعمال کی چیز کا کرائے پر استعمال عام ہے مگر اب دادی اور نانی جیسے خونی رشتے بھی کرائے پر دستیاب ہیں۔گھر ہو یا استعمال کا کوئی سامان، اگر کوئی شخص خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو پھر کرائے کا آپشن اس کے پاس ہوتا ہے جس کے ذریعہ وہ اپنی ضرورت پوری کرتا ہے۔ لیکن مادی چیزوں کے ساتھ اب رشتے بھی کرائے پر ملنے لگے ہیں۔اگر آپ دادی اماں کا پیار چاہتے ہیں اور اس رشتے سے محروم ہیں تو پھر جاپان کا رخ کریں جہاں کرائے پر آپ کو اپنی پسند کی دادی اماں مل سکتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ایک سروس کلائنٹ پارٹنر نامی کمپنی نے دنیا کی منفرد سروس OK Grandma کے نام سے متعارف کرائی ہے۔ اس سروس کے ذریعہ آپ اپنی پسند کی دادی، نانی کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔کرائے پر دستیاب دادی اماں کی عمر 60 سال سے 94 سال کے درمیان ہے۔ خواہشمند افراد اپنی پسند اور عمر کے مطابق اپنے لیے دادی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سروس ان افراد کے لیے بہت موزوں ہے، جو شادی یا کھیل جیسے سماجی پروگراموں میں دادی کی کمی محسوس کرتے ہیں اور ان مواقع پر ’’دادی اماں‘‘ کی موجودگی چاہتے ہیں۔اس سروس کا ایک مقصد کرائے پر دادی حاصل کرنے والے کلائنٹ کو عمر رسیدہ خاتون (دادی اماں) سے گھریلو کام کاج جیسے صفائی، کھانا پکانا، دیسی ہنر، نصیحت، دکھ بھرے لمحات میں دلاسہ یا تعلقات میں مشورے اپنے تجربات کی بنیاد پر فراہم کرتی ہیں۔مذکورہ کمپنی کرائے پر دادی اماں کی فراہمی کے فی گھنٹہ فیس چارج کرتی ہے جو 3300 جاپانی ین (6310 روپے) فی گھنٹہ ہے جب کہ اگر دادی کے ساتھ سفر کرنا ہے تو اس کے اضافی سفری اخراجات ٹرانسپورٹ وغیرہ کی مد میں 3 ہزار ین وصول کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ جاپان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں شرح پیدائش دیگر ممالک سے کم جب کہ عمر رسیدہ افراد کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے۔جاپانی حکومت لوگوں کو بچوں کی پیدائش کی ترغیب دینے کے لیے مختلف پرکشش اسکیموں کا اعلان کرتی رہتی ہے۔