کوئی افزودگی نہ بیلسٹک میزائل، ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کی حمایت کریں گے، نیتن یاہو

Wait 5 sec.

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کی حمایت کریں گے جس میں کوئی افزودگی ہوگی نہ کوئی بیلسٹک میزائل۔فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اگراسرائیل اور امریکا حملہ نہیں کرتے تو ایران ایک سال میں جوہری ہتھیار بنا لیتا۔انھوں نے کہا اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایرانی حکومت مشکل میں ہے، ایران کے ساتھ ایسے غیر معمولی معاہدے کی حمایت کریں گے جس کے مطابق کوئی افزودگی نہیں ہوگی نہ ہی کوئی بیلسٹک میزائل ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ایک مختلف امریکا ہے، جو آزاد ہے، وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ جیسا دوست اسرائیل کا کبھی نہیں تھا، اگر کوئی امن کے نوبل انعام کا مستحق ہے تو وہ صدر ٹرمپ ہیں۔نیتن یاہو نے اقتدار بچانے کیلئےغزہ جنگ کو طول دیا، نیویارک ٹائمز کا انکشافواضح رہے کہ غزہ جنگ کی طوالت کا راز فاش ہو گیا ہے، نیتن یاہو کی سیاسی چالیں بے نقاب ہو گئی ہیں، اقتدار کی سیاست یا قومی مفاد؟ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نیتن یاہو کے فیصلوں کا احوال سامنے لے آیا، نیویارک ٹائمز نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں 110 سے زائد اہلکاروں کے انٹرویوز شامل ہیں۔اس رپورٹ میں خفیہ دستاویزات اور جنگی منصوبے کی تفصیلات بھی شامل ہیں، خفیہ ریکارڈز اور انٹیلی جنس رپورٹس نے نیتن یاہو کی سیاسی حکمت عملی کو بے نقاب کیا، کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقتدار بچانے کے لیےغزہ جنگ کو طول دیا۔