ڈراؤنی گڑیا ’اینابیل‘ کی دیکھ بھال کرنے والے محقق کی پراسرار موت

Wait 5 sec.

نیویارک : آسیب زدہ گڑیا انابیل پر اب تک متعدد فلمیں بن چکی ہیں، ان ڈراؤنی فلموں نے شائقین کی بھر پور پذیرائی بھی حاصل کی۔اس کی وجہ یہ تھی کہ ان فلموں کی کہانیاں زیادہ تر ایسے مبینہ سچے واقعات سے مستعار لی گئی تھیں کہ سن کر ہی انسان پر دہشت طاری ہوجائے۔مذکورہ رپورٹ ایک مشہور امریکی پراسرار واقعات کے محقق ڈین ریویرا کے بارے میں ہے جو ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھتے تھے۔نیو انگلینڈ سوسائٹی فار سائیکک ریسرچ کے نمائندہ ڈین ریویرا وہ شخص تھے جو مشہور “اینابیل” گڑیا کی دیکھ بھال پر مامور تھے یہ وہی گڑیا ہے جسے ہالی ووڈ کی فلم دی کونجرنگ سیریز میں دکھایا گیا ہے۔اس گڑیا سے کئی ڈراؤنی کہانیاں منسوب ہیں اور لوگ سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔نیو انگلینڈ سوسائٹی فار سائی کِک ریسرچ نامی تنظیم کو مشہور پراسرار تحقیق کار ایڈ اور لورین وارن نے قائم کیا تھا۔ڈین حال ہی میں (این ای ایس پی آر) کی ٹیم کے ساتھ اینابیل گڑیا کو ایک ٹوور پر لے کر پنسلوینیا گئے تھے۔ اسی دوران ان کا اچانک انتقال ہوگیا، فی الحال ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ڈین ریویرا کا یقین تھا کہ وہ لوگوں کو پراسرار چیزوں کے بارے میں آگاہ کریں۔ڈین کی موت سے پراسرار تحقیق سے وابستہ حلقوں میں رنج و غم کی کیفیت پائی جا رہی ہے کیونکہ ڈین کو اس شعبے میں ایک محنتی اور مخلص نمائندے کی حیثیت حاصل تھی۔واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ ڈراؤنی فلم اینابیل سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور اس آسیب زدہ گڑیا کی دہشت کو انجام تک پہنچانے میں ’ایڈ اور لورین وارن‘ کا اہم کردار ہے۔