بھارتی ریاست تلنگانہ میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ پیش آیا ہے اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کرنے کے جرم میں دلّت نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ملیش نامی دلت نوجوان کو اپنے سے اونچی ذات کی لڑکی سے محبت ہوگئی، لڑکی کے والد نے کئی بار سمجھایا کہ وہ اس کی بیٹی سے نہ ملے مگر ملیش اپنی ضد پر قائم رہا۔ جس کے بعد لڑکی کے والد نے اس کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کروادی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لڑکی کا رشتہ کسی اور سے ہونے کی اطلاع ملنے پر ملیش لڑکی کے گھر جا پہنچا جس کے بعد صورتحال جھگڑے تک جا پہنچی۔ بعد ازاں لڑکی کے والد نے اپنے چھوٹے بھائی سے مل کر ملیش پر چاقو سے جان لیوا حملہ کر کے اسے ہلاک کردیا۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش برآمد کرلی، مقتول ملیش کے والس ککی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔