واشنگٹن: امریکی صدر نے ایک بار پھر بھارت کے لیے شرمندگی کا موقع فراہم کر دیا، ٹرمپ کو بھی پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران 5 بھارتی جنگی طیارے گرنے کا یقین ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن سینیٹرز کے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب میں کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 5 جنگی طیارے گرائے گئے، صورت حال انتہائی خراب تھی اور ایٹمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔امریکی صدر نے کہا میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، اور دونوں کو جنگ روکنے اور امریکا سے ٹریڈ ڈیل کی آفر کی۔ خیال رہے کہ بھارت اس بات کا مسلسل انکار کر رہا ہے کہ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔امریکا کی پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائیصدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنا رہے ہیں، کیوں کہ کرپٹو کرنسی ٹریڈ میں امریکا دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاک بھارت براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی کی، اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں، کیوں کہ جنگ بندی کے باوجود دونوں جنوبی ایشیائی حریفوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔امریکی محکمہ خارجہ سے جب سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو ترجمان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ’’ہم دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے براہ راست رابطے میں رہیں۔‘‘