امریکا کا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹم دینے کا فیصلہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (14 جولائی 2025) روسی حملوں سے مقابلے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا تاکہ روسی حملوں سے نمٹا جاسکے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کو پیٹریاٹ دفاعی سسٹم بھیجیں گے، جن کی انہیں اشد ضرورت ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت یوکرین کو بھیجے جائیں گے، جس کے تحت نیٹو کچھ ہتھیاروں کی قیمت امریکا کو دے گا۔تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یوکرین کو کتنے سسٹمز فراہم کیے جائیں گے، حالانکہ صرف 2 ہفتے قبل امریکا نے یوکرین کو کچھ اسلحہ فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی تھی۔اس سے قبل امریکی صدر کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق منصوبہ سامنے آیا تھا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کریں گے تاکہ وہ آگے یوکرین کو دے سکیں۔لندن طیارہ حادثہ، تمام پروازیں منسوخ کردی گئیںصدر ٹرمپ اس ہفتے نیٹو کے سکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں امریکی رہنما نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کر رہے ہیں جو وہ یوکرین کو دے سکتے ہیں۔نیٹو نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل روٹے پیر اور منگل کو واشنگٹن میں ہوں گے اور سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو، سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔