نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ انڈین فورسز نے میانمار کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کے اندر حملہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مودی کی توسیع پسندانہ سوچ میانمار تک جا پہنچی ہے، ایک آزاد ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کی گئی، یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے اہم کمانڈر نین آسوم سمیت متعدد افراد حملوں میں ہلاک ہو گئے۔انڈین میڈیا کے مطابق آج صبح بھارتی افواج کی جانب سے یو ایل ایف اے (آئی) کے مبینہ کیمپس پر 150 اسرائیلی ساختہ ڈرونز سے حملے کیے گئے، جس میں سگانگ ریجن میں یو ایل ایف اے (آئی) کے مشرقی کمانڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔پاکستان کو دھکمیاں دینے والا بھارت خود چین کے آبی منصوبوں سے خوفزدہیہ کارروائی ایسے وقت پر کی گئی جب بھارت میں ’’آپریشن سندور‘‘ کے نتائج پر تنقید کی جا رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ میانمار پر ڈرون حملہ اجیت دوول کی نگرانی میں خفیہ آپریشن تھا، جس سے وزارت دفاع نے لا تعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔عسکریت پسند تنظیم الفا-I نے اتوار کو کہا ہے کہ اس کے 3 سینئر ارکان میانمار کے علاقے سگانگ میں کچھ ’’موبائل کیمپوں‘‘ پر ہندوستانی فوج کے ڈرون حملوں میں مارے گئے۔بھارتی فوج نے باضابطہ طور پر ان کیمپوں پر کسی بھی طرح کے فضائی حملے کرنے کی تردید کی ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ الفا اور منی پور ریوولیوشنری پیپلز فرنٹ مل کر چلا رہے تھے، یہ کیمپ انڈیا-میانمار سرحد کے پاس، ناگالینڈ میں لونگوا اور اروناچل پردیش میں پانگسو پاس سے ملحقہ حصے میں قائم ہیں۔الفا-I نے بیان میں کہا کہ حملے صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے کے درمیان کیے گئے، جن میں اسرائیلی اور فرانسیسی ساختہ 150 سے زیادہ ڈرون شامل تھے، اس کے نتیجے میں تنظیم نے سابق باغی فوجیوں نین آسوم، گنیش آسوم اور پردیپ آسوم کو کھو دیا۔