14 جولائی 2025: نائیجیریا کے سابق صدر محمد بوہاری 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجرین صدراتی دفتر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق صدر بوہاری کا انتقال لندن میں ہوا، ان کے انتقال کی اہلِ خانہ نے تصدیق کر دی۔رپورٹس کے مطابق محمد بوہاری 2015ء سے 2023ء تک نائیجیریا کے صدر رہے۔اُنہوں نے 1983ء سے 1985ء تک نائیجیرین فوج کے سربراہ کی حیثیت سے بھی امور انجام دیے۔نائجیریا میں موسلادھار بارشوں سے تباہی:نائجیریا میں گزشتہ ماہ موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی تھی، مختلف حادثات میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا تھا، کم از کم 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔نائیجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 مسافر جان سے گئےرپورٹس کے مطابق اس تباہی میں پانچ سو سے زائد افراد لاپتا ہیں، سیلاب سے نائیجریا کا وسطی علاقہ موکوا زیادہ متاثر ہوا، اس علاقے میں یہ 60 سال کے دوران کا سب سے خطرناک سیلاب ہے، جس میں سیکڑوں مکانات اور دو پل بہہ گئے، ہزاروں افراد بے گھر ہوئے۔نائیجراسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے سیلاب نے 3 ہزار سے زائد افراد کو بے گھر کردیا ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔