کئی اور عارضوں کے علاوہ مصوری ، خطاطی اور فوٹوگرافی کے مشاغل کا شوق مجھے اپنے لڑکپن ہی سے رہا ہے۔اس کے پیچھے نہاں دلچسپ داستان یہاں لکھنے کا موقع نہیں ۔ قصہ مختصر یہ کہ ڈیجیٹل کیمرے آنے سے بہت پہلے فوٹوگرافی سیکھی اور بلامبالغہ درجنوں کے حساب سے رول استعمال کر ڈالے ۔ چار ضرب چھ انچ کے فوٹو تو اکثر امتدادِ وقت کے ہاتھوں ادھر ادھر ہوگئے البتہ کئی ہزار نیگیٹو ایک ضخیم البم میں کب سے اسکین ہونے کے انتظار میں سوکھ رہے ہیں ( وہی ریٹائرمنٹ والی بات۔۔)۔ ڈیجیٹل کیمرے بہت عرصہ پہلے...Read more