تل ابیب (22 اگست 2025): اسرائیلی وزیر دفاع نے غیر مسلح نہ ہونے کی صورت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ اگر حماس جنگ کے خاتمے کیلیے اسرائیلی شرائط (یرغمالیوں کی رہائی اور تخفیف اسلحہ) نہیں مانتی تو جلد ہی جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اگر وہ متفق نہیں ہوتے تو غزہ شہر رفح اور بیت حنون بن جائے گا۔ واضح رہے کہ ان دو شہروں میں اسرائیلی فوج کی سابقہ کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔یہ بھی پڑھیں: حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا؛ ہلاکتیںدوسری جانب ثالثی کروانے والے ممالک کئی دنوں سے جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیلی ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں جسے حماس نے اس ہفتے کے شروع میں قبول کر لیا۔غزہ میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جارحیت میں 62,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔