عمرہ زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ ریکارڈ

Wait 5 sec.

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عمرہ کرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 22 ہزار 497 تک پہنچ گئی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں عمرہ ادا کیا جن کا تناسب 24 فیصد رہا۔ ان میں مرد زائرین کی تعداد 60.5 فیصد اور خواتین کی تعداد 39.5 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق 65 لاکھ 23 ہزار 630 عمرہ زائرین بیرون ملک سے آئے جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں 82.2 فیصد فضائی راستے سے ملک میں پہنچے۔86 لاکھ 98 ہزار 867 افراد نے اندرون مملکت سے عمرہ ادا کیا ان میں 58 فیصد غیرملکی تھے۔رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ جانے والے زائرین کی تعداد 64 لاکھ 52 ہزار 696 رہی جن میں سے 44 لاکھ 12 ہزار 689 بیرون ملک سے آئے تھے۔عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت جاریسعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ طواف کے دوران حجرِ اسود کے سامنے ٹھہرنا طواف کرنے والوں کی حرکت میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ دوسرے زائرین کے لیے رش کا سبب بننے سے گریز کریں۔رپورٹس کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ طواف کرتے ہوئے حجرِ اسود کی طرف اشارہ کرنا کافی ہے اور اس سے طواف کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔وزارت کی جانب سے یہ ہدایات مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے، زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے اور صحنِ مطاف میں روانی قائم رکھنے کے لیے ہیں تا کہ ہر ایک کا طواف سہل اور محفوظ ہو۔عمرہ پروازیں لے جانے والی پاکستانی ایئر لائنز پر جرمانہ عائد کیے جانے کا خدشہوزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ ہے درست طواف کے لیے رکنا ضروری نہیں، زائرین سے تعاون اور ہدایات کی پابندی کی اپیل ہے تاکہ اپنی اور دوسروں کی سلامتی برقرار رکھی جا سکے۔