کیمرون میں پھنسے 17 ہندوستانی مہاجر مزدوروں کی آج ہو رہی گھر واپسی، حکومت ہند کی کوششیں رنگ لائیں

Wait 5 sec.

جنوبی افریقہ کے کیمرون میں پھنسے جھارکھنڈ کے 19 مہاجر مزدوروں کی ہندوستان واپسی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ 17 مہاجر مزدور تو آج ہی ہندوستان واپس آ رہے ہیں، اور پھر انھیں اپنوں کے ساتھ خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکے گا۔ 2 مہاجر مزدوروں کی ہندوستان واپسی 26 اگست کو ہو پائے گی۔Bokaro News : कैमरून में फंसे प्रवासी मजदूरों को मिला बकाया वेतन... अब 17 मजदूरों की शनिवार को वतन वापसी होगी#JharkhandNews pic.twitter.com/k2KEHGjYVj— Zee Bihar Jharkhand (@ZeeBiharNews) August 23, 2025میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جھارکھنڈ کے سبھی 19 مہاجر مزدوروں کی تنخواہ متعلقہ کمپنی نے ادا کر دی ہے۔ انھیں 4-3 مہینوں سے تنخواہ نہیں مل رہی تھی، جس کے سبب سبھی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔ کھانے پینے کی قلت کا بھی انھیں سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ پریشان حال ان مہاجر مزدوروں نے ویڈیو بنا کر اپنی پریشانی ظاہر کی اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیا۔ اس کے بعد ہندوستانی حکومت حرکت میں آئی اور پھر اس کی کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ سبھی مہاجر مزدور ہندوستان واپس آ رہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ہندوستانی سفارتخانہ کی مدد سے جھارکھنڈ کے بوکارو اور ہزاری باغ ضلع سے کیمرون گئے 19 مزدوروں کی بقایہ تنخواہ اور وطن واپسی کے بارے میں متعلقہ کمپنی سے گفتگو ہوئی۔ بقایہ ادائیگی ملنے کے ساتھ ان کی وطن واپسی کا بھی راستہ صاف ہو گیا۔ اب یہ مہاجر مزدور اپنے گھر لوٹ رہے ہیں جس سے اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ گھر والوں نے مدد کے لیے حکومت ہند کے ساتھ ساتھ میڈیا والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ خاص طور سے انھوں نے سماجی خدمت گار سکندر علی کا اظہارِ شکر کیا ہے، جنھوں نے مہاجر مزدوروں کے مفاد میں کافی کام کیا۔بتایا جاتا ہے کہ بوکارو اور ہزاری باغ کے 19 مزدور کام کرنے کیمرون گئے تھے۔ ٹرانسریل لائٹنگ لمیٹڈ کمپنی میں کام کرنے کے دوران 11 مزدوروں کو 3 مہینے اور 8 مزدوروں کو 2 مہینے سے تنخواہ نہیں دی گئی تھی۔ اس وجہ سے سبھی کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اپنی پریشانی کو ظاہر کرنے کے لیے ان سبھی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیا اور وطن واپسی کی خواہش ظاہر کی۔ اس کے بعد ہی حکومت ہند نے سرگرمی دکھاتے ہوئے ان کی وطن واپسی کا راستہ ہموار کیا۔