پرینکا چترویدی کے بعد سنجے راؤت نے بھی ہند-پاک میچ پر اٹھایا سوال، وزیر اعظم مودی کو لکھا خط

Wait 5 sec.

ایشیا کپ میں ہندوستان-پاکستان مقابلہ کو وزارت کھیل کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد سے ہی سیاسی گلیاروں میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ پہلے شیو سینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ نے میچ کی لائیو اسٹریمنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات اور آئی ٹی کے وزیر کو خط لکھا، اب اسی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے ہند-پاک مقابلہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’عزت مآب وزیر اعظم، پہلگام حملے میں مارے گئے ہندوستانیوں کا خون اب تک خشک نہیں ہوا ہے اور ان کے خاندانوں کے آنسو اب تک تھمے نہیں ہیں۔ اس کے باوجود پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا غیر انسانی ہے۔‘‘سنجے راؤت نے خط میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ وزارت کھیل کی جانب سے ایشیا کپ میں ہند-پاک کرکٹ میچ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ خبر ہندوستان کے ہر ایک شہری کے لیے افسوسناک ہے۔ اس سے واضح ہوا کہ آپ کی اور وزارت داخلہ کی رضامندی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوتا۔ میں آپ کو محب وطن شہری کے احساسات بتا رہا ہوں۔Honorable Prime Minister,⁰The blood of the Indians killed in the Pahalgam attack has not yet dried, and the tears of their families have not yet stopped.⁰Even so, playing cricket matches with Pakistan is inhumane!⁦@narendramodi⁩⁦@AmitShah⁩ ⁦@BCCI⁩ pic.twitter.com/eSSBmVALLo— Sanjay Raut (@rautsanjay61) August 23, 2025راجیہ سبھا رکن نے خط میں وزیر اعظم مودی سے 5 اہم سوالات پوچھے:آپ کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ’آپریشن سندور‘ ختم نہیں ہوا ہے۔ اگر جنگ اب بھی جاری ہے، تو ہم پاکستان کے ساتھ کرکٹ کیسے کھیل سکتے ہیں؟پہلگام حملہ ایک پاکستانی دہشت گرد گروپ کے ذریعہ کیا گیا تھا، جس نے 26 خواتین کے سندور مٹا دیے تھے۔ کیا آپ نے ان ماؤں اور بہنوں کے جذبات کے بارے میں سوچا ہے؟کیا صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہم پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو تجارت بند کر دیں گے؟آپ نے کہا تھا کہ خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں بہہ سکتے۔ خون اور کرکٹ ساتھ ساتھ بہہ سکتے ہیں؟پاکستان کے خلاف میچوں میں بڑے پیمانے پر سٹے بازی اور آن لائن گیمبلنگ شامل ہے، جس میں مبینہ طور پر کئی بی جے پی رکن شامل ہیں۔ گجرات کی ایک نمایاں شخصیت جے شاہ فی الحال کرکٹ کے معاملوں کو دیکھ رہے ہیں۔ کیا بی جے پی کو اس سے کوئی خاص مالی فائدہ ہوگا؟سنجے راؤت نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا نہ صرف ہمارے فوجیوں کی بہادری کی توہین ہے، بلکہ شیاما پرساد مکھرجی سمیت کشمیر کے لیے اپنی جان کی قربانی دینے والے ہر شہید کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے آگے لکھا کہ یہ مقابلہ دبئی میں ہو رہا ہے، اگر یہ مہاراشٹر میں ہوتا تو بالا صاحب ٹھاکرے کی شیو سینا اسے نہیں ہونے دیتی۔ ہندتوا اور حب الوطنی کے بجائے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کو ترجیح دے کر آپ ملک کے لوگوں کے جذبات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ اخیر میں انہوں نے لکھا کہ شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) آپ کے اس فیصلہ کی مذمت کرتی ہے۔