کم عمر لڑکیوں سے مبینہ تعلق، ڈونلڈ ٹرمپ کو کلین چٹ مل گئی

Wait 5 sec.

واشنگٹن(23 اگست 2025): کم عمر لڑکیوں سے مبینہ تعلق کے کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کلین چٹ مل گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کمسنوں کو اپنے دوست سے جنسی تعلق کیلئے بھرتی کرنے کے جرم میں قید بھگتنی والی خاتون گزلین میکسویل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی۔امریکی محکمہ انصاف کو نو گھنٹے طویل دیےگئے انٹرویو میں میکسویل نے اپنے بدنام زمانہ دوست جیفری ایپسٹین کی جیل میں مبینہ خودکشی کو قتل قرار دیا ہے۔گزلین میکسویل بولیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اپناتے نہیں دیکھا، وہ شریف آدمی تھے،کسی قیدی نے ایپسٹین کو موت کے گھاٹ اتارا ہوگا۔گزلین میکسویل اپنے دوست جیفری ایپسٹین سے جنسی تعلق قائم کرنے کے لیےکم عمر لڑکیاں بھرتی کرنے کے جرم میں 20 برس کی سزا قید کاٹ رہی ہے، تاہم خاتون نے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہوئی ہے۔مغربی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گزلین میکسویل نے ڈونلڈ ٹرمپ سے صدارتی معافی کی خاطر معاملات کو مختلف رُخ دینے کی کوشش کی ہے۔2016 میں گارجین کی رپورٹ کے مطابق ایک عورت نے ٹرمپ اور ایپسٹین پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے انیس سو چورانوے میں نیو یارک میں ایپسٹین کے مکان پر تیرہ سال کی عمر میں جنسی زیادتی کی، یہ مقدمہ بعد میں عدالت سے خارج کر دیا گیا تھا۔