(27 اگست 2025): فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم یہودی مخالف بیانے کو ہتھیار بنانے سے گریز کریں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے نیتن یاہو کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تنقید کو سختی سے مسترد کیا اور خبردار کیا کہ اس معاملے کو یہودی مخالف بیان کو ہتھیار نہیں بنایا جانا چاہیے۔فرانسیسی صدر نے لکھا کہ فرانس میں یہودی برادری کے خلاف شدت پسندی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نیتن یاہو اسرائیل اور فرانس میں تنازع کو ہوا نہ دیں، یہ بیانیہ دراصل نفرت کو کم کرنے کے بجائے بڑھا سکتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: فرانس کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلانانہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر امن کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا، اسرائیلی وزیرِاعظم کو غزہ کی صورتحال پر دباؤ کا سامنا ہے، اس لئے فرانس کے معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔میکرون نے کہا کہ "میں آپ سے سنجیدگی سے اپیل کرتا ہوں کہ غزہ میں ایک قاتلانہ اور غیر قانونی جنگ کو ختم کریں، یہ آپ کے ملک کے لیے بدنامی کا باعث ہے۔