(27 اگست 2025): جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 4 بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کرنے سے انکار کیا۔ٹی آر ٹی ورلڈ پر شائع جرمن اخبار فرانکفرٹر الگمائنے سائٹونگ (ایف اے زیڈ) کی رپورٹ کے مطابق حالئی حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چار مواقع پر بھارتی وزیر اعظم سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نریندر مودی نے فون اٹھانے سے انکار کر دیا۔ایف اے زیڈ نریندر مودی کے اس رویے کو غصے کی شدت اور روسی تیل کی درآمد روکنے کیلیے بھارت پر امریکی دباؤ کے جواب میں احتیاط برتنے کو قرار دیتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: ٹیرف جنگ کیلیے مودی نے امریکا میں لابنگ فرموں کا سہارا لے لیامبینہ فون کالز کے پس منظر میں تجارتی تناؤ میں ایک بڑا اضافہ بھی شامل ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کی خرداری جاری رکھنے پر بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔اس کے ساتھ ہی بھارت نے رعایتی روسی تیل کی خریداری میں اضافہ کیا جس سے واشنگٹن کی ناراضگی مزید بڑھ گئی۔جرمن اخبار تجویز کرتا یہے کہ مودی کا فون کالز نہ اٹھانے کا فیصلہ متاثر کن نہیں بلکہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مذاکراتی انداز کی طرف متوجہ ہونے سے بچنے کیلیے دانستہ حکمت عملی تھی۔