بہار میں جاری ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں آج یہ یاترا گواہاٹی میں سماں باندھتی ہوئی دکھائی دی۔ 17 اگست سے شروع ہوئی اس یاترا میں ہر روز لوگوں کی زبردست بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ روز راہل گاندھی نے عوام کی زبردست بھیڑ دیکھ کر اپنے ایک بیان میں کہا تھا ’’یہ عوامی تحریک ہے، عوام بیدار ہو گئی ہے اور سمجھ چکی ہے کہ چوری سے بنی حکومت عوام کی نہیں ہوتی۔‘‘ آج گواہاٹی میں بھی عوام نے یاترا میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر ثابت کر دیا کہ راہل گاندھی نے ’ووٹ چوری‘ کے خلاف جو تحریک شروع کی ہے، اس کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں۔देशभर में एक ही नारा गूंज रहा है pic.twitter.com/v3dQUFMdn7— Congress (@INCIndia) August 23, 2025راہل گاندھی کے ساتھ بہار کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں داخل ہو رہی اس یاترا میں کئی طرح کے نعرے لگ رہے ہیں، لیکن سب سے زیادہ ’ووٹ چوری، گدی چھوڑ‘ کا نعرہ بلند ہو رہا ہے۔ راہل گاندھی جگہ جگہ کی جا رہی اپنی مختصر تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنانے سے پرہیز نہیں کر رہے۔ये बिहार की धरती हैयहां वोट चोरों की साजिश नहीं चलेगी#VoterAdhikarYatra pic.twitter.com/wOdm3ZGi5J— Congress (@INCIndia) August 23, 2025کانگریس اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر راہل گاندھی کی اس یاترا کی ویڈیوز اور تصویریں بھی مستقل پوسٹ کر رہی ہے۔ ان پوسٹس میں بھی عوام کو بیدار کرنے والے جملے اور جوش بھر دینے والے نعرے لکھے دکھائی دے رہے ہیں۔ مثلاً آج کانگریس نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ بہار کی زمین ہے، یہاں ووٹ چوروں کی سازش نہیں چلے گی۔‘‘ اس پوسٹ کے ساتھ جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ راہل گاندھی کی گاڑی کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ایک دیگر پوسٹ میں لوگوں کی بھیڑ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے ’’یہ محبت اور حمایت بہار میں تبدیلی کی دستک ہے۔‘‘ ایک پوسٹ میں تو بے باک انداز میں لکھا گیا ہے ’’ووٹ چور یاد رکھیں، عوام انھیں سخت جواب دے گی۔‘‘ये प्यार और समर्थन बिहार में बदलाव की दस्तक है बिहार#VoterAdhikarYatra pic.twitter.com/Rbm3RWKQAJ— Congress (@INCIndia) August 23, 2025वोट चोर याद रखें-जनता उन्हें करारा जवाब देगी बिहार pic.twitter.com/QQhBJh1Kb9— Congress (@INCIndia) August 23, 2025بہرحال، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج شام کٹیہار میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری ووٹر ادھیکار یاترا میں لاکھوں افراد شامل ہو رہے ہیں۔ بارش ہو یا دھوپ، دوپہر ہو یا رات... ہر ماحول میں لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آج کل ہر طرف ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کا نعرہ گونج رہا ہے۔ لیکن آپ ٹی وی کھولیں گے تو آپ کو کہیں بھی یہ نعرہ اور یاترا نہیں دکھائی دے گی، کیونکہ یہ میڈیا والے آپ کے ہیں ہی نہیں۔ یہ صرف ارب پتیوں کے ہیں۔‘‘हमारी 'वोटर अधिकार यात्रा' में लाखों लोग शामिल हो रहे हैं। बारिश हो या धूप, दोपहर हो या रात.. हर माहौल में लोग हमारे साथ आ रहे हैं। आजकल हर तरफ 'वोट चोर-गद्दी छोड़' का नारा गूंज रहा है।लेकिन आप टीवी खोलेंगे तो आपको कहीं भी ये नारा और यात्रा नहीं दिखाई देगी, क्योंकि ये मीडिया… pic.twitter.com/fgveUatOFm— Congress (@INCIndia) August 23, 2025قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز راہل گاندھی نے یاترا میں جمع ہو رہی بھیڑ کو ’عوامی تحریک‘ قرار دیا تھا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’ووٹ چور حکومت دیکھ لو– یہ غصہ ہے بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف۔ یہ ناراضگی ہے 2 دہائی کی غریبی اور ہجرت کے خلاف، یہ انقلاب ہے ووٹ چوری کے خلاف‘‘۔ اس پوسٹ میں انھوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’یہ عوامی تحریک ہے۔ عوام بیدار ہو گئی ہے اور سمجھ چکی ہے کہ چوری سے بنی حکومت عوام کی نہیں ہوتی۔