دہلی حکومت نے جلد نئے سرکل ریٹ کا اعلان نہیں کیا تو کانگریس کسانوں کے ساتھ سڑک پر اترے گی: ڈاکٹر نریش کمار

Wait 5 sec.

نئی دہلی: سینئر لیڈر اور دہلی کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے آج زرعی اراضی کا سرکل ریٹ بڑھائے جانے سے متعلق ایک اہم مطالبہ پیش کرنے کے لیے دہلی کے ڈویژنل کمشنر نیرج سیموال سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران انھوں نے ڈویژنل کمشنر کو سرکل ریٹ بڑھائے جانے سے متعلق تفصیلی عرضداشت پیش کی۔’جہاں جھگی، وہیں مکان‘ کا عمل کانگریس نے شروع کیا، دوسروں نے صرف اس کا کریڈٹ لیا: ڈاکٹر نریشڈاکٹر نریش کمار نے اس تعلق سے بتایا کہ کانگریس پارٹی نے پہلے ہی 6 جون 2025 کو وزیر اعلیٰ کے نام ایک خط لکھا تھا، جس میں زرعی اراضی کا سرکل ریٹ بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ڈویژنل کمشنر کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ فکر انگیز بات یہ ہے کہ تقریباً 2 ماہ گزر جانے کے بعد بھی اس کمیٹی کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ دہلی کی بی جے پی حکومت کسانوں کی تکلیفوں اور حق کی لڑائی کے تئیں سنجیدہ نہیں ہے۔کانگریس لیڈر نے کسانوں کی تکلیف بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں آخری بار سرکل ریٹ بڑھائے گئے تھے اور اس وقت دہلی کی زمین صرف 2 زمروں میں تقسیم کی گئی تھی– (1) زرعی اراضی: 53 لاکھ روپے فی ایکڑ، (2) ریور بیڈ اراضی: 17 لاکھ روپے فی ایکڑ۔ اسی ماڈل کو بنیاد مانتے ہوئے اب زرعی اراضی کا سرکل ریٹ 10 کروڑ روپے فی ایکڑ کیا جانا چاہیے۔دہلی کے 2 درجن سے زیادہ اسٹیڈیم خستہ حال، جدید اسپورٹس کمپلیکس کی اشد ضرورت: ڈاکٹر نریش کمارڈاکٹر نریش کمار کا کہنا ہے کہ 2015 اور 2019 میں گزشتہ حکومت نے زمین کو ضلع وار تقسیم کر الگ الگ سرکل ریٹ طے کرنے کی کوشش کی تھی، جو کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ شدید ناانصافی تھی۔ یہ پالیسی عدم مساوات اور بدعنوانی کو فروغ دیتی ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ موجودہ سرکل ریٹ مارکیٹ ویلیو سے بے حد کم ہیں، جس سے کسانوں کو مناسب قیمت نہیں مل رہی اور حکومت بھی بڑے پیمانے پر ریونیو سے محروم ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر کمار نے متنبہ کیا کہ اگر دہلی کی بی جے پی حکومت نے کمیٹی کی رپورٹ فوراً منظر عام پر لا کر سرکل ریٹ کا اعلان نہیں کیا تو دہلی کانگریس کسانوں کے ساتھ مل کر ان کی اس انصاف پر مبنی جنگ کو دہلی کی سڑکوں پر لڑے گی۔