ٹیرف جنگ کے لیے مودی نے امریکا میں لابنگ فرموں کا سہارا لے لیا

Wait 5 sec.

ٹیرف جنگ کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکا میں لابنگ فرموں کا سہارا لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی عالمی تنہائی کی وجہ سے لابنگ فرموں پر ان کا انحصار بڑھ گیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضگی پر مودی حکومت نے لابنگ فرموں سے رجوع کیا۔دی ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت نے مرکری پبلک افیئرز ایل ایل سی کی خدمات حاصل کر لی ہیں، بھارت مرکری کو ماہانہ 75,000 ڈالر ادا کرے گا، اس معاہدے میں میڈیا حکمت عملی اور امریکی حکام سے براہِ راست رابطے شامل ہیں۔بھارت میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجسابق ریپبلکن سینیٹر ڈیوڈ وِٹر اور برائن لانزا کو نمائندگی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اخبار کے مطابق مرکری کے امریکا میں 14 دفاتر اور دنیا بھر میں 550 کلائنٹس ہیں، بھارت کے لابنگ اخراجات 275,000 ڈالر ماہانہ تک جا پہنچے ہیں، اس سے قبل بھارت نے بی جی آر پارٹنرز کو بھی ماہانہ 50,000 ڈالر پر ہائر کر رکھا ہے، جو واشنگٹن ڈی سی کی تیسری بڑی لابنگ فرم ہے۔دی ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ 27 اگست سے بھارتی مصنوعات پر 25 فی صد ٹیرف پینلٹی لاگو ہونے جا رہی ہے، پاکستان کے بڑھتے اثر و رسوخ نے بھارت کو واشنگٹن میں تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے کامیاب ملاقات کرائی، اسلام آباد نے امریکا کو معدنیات، تیل اور دہشتگردی کے خلاف شراکت داری کی پیشکش کی، مودی کی ناکام خارجہ پالیسی نے بھارت کو عالمی سطح پر کمزور کر دیا ہے۔