غزہ: اسرائیلی فوج نے 6 صحافیوں کو شہید کردیا

Wait 5 sec.

غزہ: اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہی روز میں 6 صحافیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کے النصر اسپتال پر یکے بعد دیگرے دو فضائی حملے کیے گئے جس میں مریضوں، ڈاکٹروں، شہری دفاع رضاکاروں اور پانچ صحافیوں سمیت 20 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے 6 صحافیوں میں رائٹرز کا کیمرا مین حسام المصری، امریکی خبر ایجنسی اے پی اور برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی کا صحافی معاذ ابوطحٰہ، الجریزہ کا فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ اور قدس نیٹ ورک کا صحافی احمد ابو عزیز شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔صحافی اسپتال میں اسرائیل کے جبری قحط کا شکار فلسطینیوں کی رپورٹنگ کرنے میں مصروف تھے۔رپورٹس کے مطابق المواصی کیمپ میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک صحافی شہید ہوا، شہید حسن زوہان فلسطینی اخبار کے لیے کام کرتا تھا۔واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں سے شہید صحافیوں کی تعداد 246 ہوگئی ہے۔ٹرمپ نے غزہ جنگ ختم ہونے کی پیشگوئی کر دیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ کے اگلے 3 ہفتوں میں فیصلہ کن اختتام کی پیشگوئی کر دی۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ 2 سے 3 ہفتے میں غزہ جنگ کا واضح اور فیصلہ کن اختتام ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ ختم ہونی چاہیے بھوک سے بھی بدتر مسائل ہیں، موت ہے لوگ مارے جا رہے ہیں، غزہ جنگ ختم ہونا ضروری ہے لوگ زندہ جل رہے ہیں۔اسرائیلی محاصرہ، غزہ میں نایاب مرض ‘گیلین بیری سنڈروم’ کے کیسز میں اضافہامریکی صدر نے آج غزہ کے نصر اسپتال پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے صحافیوں کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر حملے سے متعلق نہیں جانتا لیکن اس پر خوش نہیں ہوں، میں یہ سب نہیں دیکھنا چاہتا اس بھیانک خواب کو ختم کرنا ہو گا، ہم نے7 جنگیں رکوائی ہیں۔