ٹیک آف سے چند منٹ قبل 20 مسافروں کو جہاز سے اتار دیا گیا، حیرت انگیز وجہ جانیے

Wait 5 sec.

برٹش ایئرویز طیارے کے مسافروں کو عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب طیارے کے کپتان نے 20 مسافروں کو ٹیک آف سے چند منٹ قبل طیارے سے اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز کی پرواز سے مسافروں کو شدید گرمی کی وجہ اتار دیا گیا کیونکہ شدید گرمی کی وجہ پائلٹ کو جہاز ٹیک آف کرنے میں مشکلات کا سامنا اور اضافی ایندھن کی ضرورت تھی۔رپورٹ کے مطابق 11 اگست کو فلورنس کے امیریگو ویسپوچی ایئرپورٹ سے لندن سٹی ایئرپورٹ جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز ای ایمبریئر ای آر جے-190 کو شدید گرمی کے باعث مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کے باعث ہوا میں دباؤ کم تھا، ہوا میں دباؤ کم ہونے کی وجہ سے طیارے کو اڑان بھرنے کے لیے اضافی ایندھن کی ضرورت تھی، اس لیے طیارے کا وزن کم کرنے کے لیے ابتدائی طور پر 36 مسافروں کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم صرف 20 مسافروں کو پرواز سے اتارا گیا۔اس حوالے سے ایک برطانوی خاتون مسافر نے بتایا "پائلٹ نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے کچھ لوگوں کو اتارنا ضروری ہے، درجہ حرارت 35 ڈگری کے قریب تھا، اور انجن کو مؤثر طریقے سے کام کرنے کے لیے اضافی ایندھن کی ضرورت تھی۔”دوسری جانب برٹش ایئرویز نے متاثرہ مسافروں سے معافی مانگی اور انہیں جلد از جلد ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے، ایئرلائن کے ترجمان نے کہا "ایئرپورٹ کے مختصر رن وے اور شدید گرمی کے باعث ہوا کا دباؤ متاثر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے طیارے کا وزن کم کرنا پڑتا ہے، ہم اس تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔” ایوی ایشن ماہر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "آنے والے دنوں میں گرم موسم میں چھوٹے ایئرپورٹس کو طیارے میں وزن کم کرنے کی ضرورت زیادہ عام ہو جائے گی، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اسپین، اٹلی یا یونان کے لیے پروازیں مہنگی ہو سکتی ہیں، کیونکہ ایئرلائنز کم مسافروں کے ساتھ پروازیں چلائیں گی۔”جنوبی کوریا میں جرائم روکنے کےلیے ایسا پولیس افسر تعینات جسے نہ کوئی چھو سکتا ہے نہ پکڑ سکتا ہے!