مودی کی ڈگری پبلک کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

Wait 5 sec.

نئی دہلی (26 اگست 2025): بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری پبلک کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔انڈین میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ میں نریندر مودی کی بیچلر کی ڈگری سے متعلق ریکارڈ پبلک کرنے اور اس کا جائزہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سنٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کا 2016 میں دیا گیا حکم معطل کر دیا جس میں نریندر مودی کی بیچلر کی ڈگری سے متعلق ریکارڈ کا پبلک کرنے اور اس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی تھی۔دہلی ہائیکورٹ کے جسٹس سچن دتا نے 27 فروری 2025 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، سی آئی سی کی ہدایت کو چیلنج کرنے والی ڈی یو کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔جسٹس سچن دتا نے اپنے فیصلے میں آر ٹی آئی کے تحت مانگی گئی معلومات میں عوامی مفاد کا کوئی مضمر نہیں پایا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی قابلیت کسی بھی عوامی عہدہ پر فائز رہنے یا سرکاری ذمہ داریاں نبھانے کیلیے قانونی تقاضے کی نوعیت میں نہیں۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ حاصل کردہ نمبر، گریڈ، جوابی پرچے وغیرہ ذاتی معلومات کی نوعیت میں آتے ہیں اور آر ٹی آئی ایکٹ کے سیکشن 8 (1) کے تحت محفوظ ہیں۔