اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے تھرالی قصبے میں جمعہ کی دیر رات بادل پھٹنے کے واقعہ نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ جب لوگ گہری نیند میں تھے تبھی اچانک قدرت کا قہر برپا ہوا اور اس میں ایس ڈی ایم رہائش اور تحصیل احاطہ کے ساتھ ہی کئی سڑکیں اور گھر ملبے میں دب گئے۔ اس واقعہ میں دو لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔بادل پھٹنے کے بعد راڑبگڑھ اور آس پاس کے علاقوں میں سڑکیں بُری طرح متاثر ہو گئی ہیں۔ بھاری ملبہ اور پانی کے تیز بہاؤ نے سڑکوں کو ندی میں تبدیل کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور بی آر او کی ٹیمیں سڑکوں کو صاف کرنے میں لگی ہیں، لیکن بارش اور ملبے کی وجہ سے راحت کام میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیشنل ہائی وے پر بھی آمد و رفت ٹھپ ہونے کی خبر ہے۔#WATCH | Uttarakhand: Due to a cloudburst in Tharali of Chamoli district, debris has entered houses, the market, and the SDM's residence. District Magistrate and relief teams have left for the spot. Two people are reported missing: Uttarakhand Disaster Management Secretary Vinod… pic.twitter.com/V2aesFekFf— ANI (@ANI) August 23, 2025ساگواڑا گاؤں میں ایک لڑکی ملبے میں دب گئی۔ اس سے پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ گھروں سے لوگ چیخ و پکار کرتے ہوئے باہر کی طرف بھاگے۔ چیپڑوں بازار میں ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ بلاک پرمکھ تھرالی پروین پروہت نے بتایا کہ تین جگہ بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نگر پنچایت تھرالی صدر سنیتا راوت کی رہائش کے پاس 10 سے فٹ 12 فٹ ملبہ بھر گیا ہے۔ ایس ڈی ایم کی رہائش گاہ کی دیوار بھی ٹوٹ گئی ہے۔ تھرالی بازار سے 20 سے 40 میٹر پہلے کافی دکانیں بہہ گئی ہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹر تھرالی بازار کیدارب گڑھ، راڈب گڑھ، چیپڑوں میں شدید نقصان بتایا جا رہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر سندیپ تیواری نے بتایا کہ پولیس و انتظامیہ کی ٹیم بچاؤ اور راحت کام میں لگی ہے۔ ملبے میں دبنے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے تھرالی تحصیل کے 12ویں تک کے سبھی اسکولوں اور آنگن باڑی مراکز میں ہفتے کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔