امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے یوکرین اور روس کو جنگ بندی میں پیشرفت کےلیے دو ہفتےکا وقت دیدیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پیوٹن اور زیلنسکی کی ملاقات میں شرکت کا خواہاں ہوں اگلے 2 ہفتے یوکرین کے حوالے سے واقعات کی سمت کا تعین کریں گے ہم دیکھیں گےکہ یوکرین کی جنگ کا ذمہ دار کون ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کوئی اور طریقہ اختیار کر سکتا ہوں روس کی جانب سےیوکرین میں امریکی فیکٹری پربمباری سےخوش نہیں ہوں۔غزہ کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں موجودہ صورتحال ختم ہوجانی چاہیے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔روس یوکرین جنگ رکوا کر رہوں گا، صدر ٹرمپامریکی صدر کی یوکرینی صدر اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات اختتام پذیر ہوگئی، اس دوران ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ رکوا کر رہوں گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو فون بھی کیا، جس کے باعث میٹنگ وقتی طور پر روکنا پڑگئی۔روسی صدر پیوٹن نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ذرائع کے مطابق روس یوکرین صدور کی ملاقات اگست کے آخر تک ہونے کی امید ہے۔