چین میں بھی شدید بارشوں سے سڑکوں کو 2.2 ارب ڈالرز کا نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ بارش اور سیلاب کے آغاز سے 23 صوبوں میں سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے سڑکوں کی ہنگامی مرمت کی مد میں تقریباً 540 ملین یوآن مقامی حکام کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔چین کی وزارت آبی وسائل کے مطابق ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ یکم جولائی کو شروع ہوا جس سے ملک کے شمال اور جنوب میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔پنجاب میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حاللاہور: فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے پنجاب میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب کی تازہ ترین صورت حال جاری کی ہے۔دریائے چناب خانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 59 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، قادرآباد بیراج پر پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے، دونوں مقامات پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے لیے فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔دریائے چناب ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 91 ہزار کیوسک ہے، اسے بھی اونچے درجے کا سیلاب بتایا گیا ہے اور عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔دنیا میں ہر 4 میں سے ایک فرد گندا پانی پینے پر مجبور ہے، ڈبلیو ایچ او کا انکشافدریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شاہدرہ میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق راوی کے سائفر پوائنٹس پر بہاؤ ایک لاکھ 60 سے، 70 ہزار کیوسک کے درمیان ہے، اسے بھی اونچے درجے کا سیلاب قرار دے کر فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔