سعودی عرب، ریاض میں طلبا کے لیے بڑی رعایت کا اعلان

Wait 5 sec.

سعودی عرب کے شہر ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبا کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’آپ کی عمر 6 سے 18 سال کے درمیان ہے یا آپ یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت کے اہل ہیں۔‘رپورٹس کے مطابق طلبا 50 فیصد رعایت حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ یا اقامہ کے ساتھ اسکول انرولمنٹ لیٹر، یونیورسٹی کا شناختی کارڈ کے ساتھ ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کسی بھی دفتر کا وزٹ کریں اور آج ہی سے سستے، محفوظ اور آسان سفر کا آغاز کریں۔اس اقدام کا مقصد خاندانوں کی مدد، ان کے مالی بوجھ کو کم کرنا اور ٹرانسپورٹیش کے جدید ذرائع پر انحصار کو فروغ دینا ہے۔سعودی ایئرلائن فلائی ناس کا ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازسعودی عرب میں مشرق وسطی کی مشہور لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے یکم اگست سے ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلی پرواز نے جمعے کو دوپہر ایک بجکر 46 منٹ پر ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، فلائی ناس روس کے لیے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کو چلائے گی۔ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر جمعے کو تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں روس میں سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد نے شرکت کی۔سعودی ایوی ایشن کا مقصد قومی کیریئرز کے ذریعے مملکت کو250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 2030 تک سیاحوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 150 ملین تک لے جانا ہے۔فلائی ناس مشرق وسطی کی پہلی لو بجٹ ایئرلائن ہے جو سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں رجسٹرڈ ہے۔ 30 ملکوں میں 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے 139 روٹس آپریٹ کرتی ہے۔سعودی عرب میں عربی اے آئی ایپ لانچفلائی ناس 2007 سے اپنے آغاز کے بعد سے دو ہزار سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔