پیوٹن اور زیلنسکی کو اکٹھا کرنا تیل اور سرکے کو ملانے جیسا ہے، ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (23 اگست 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن اور زیلنسکی کو ملاقات کیلیے اکٹھا کرنے کو تیل اور سرکے آپس میں ملانے سے تشبیہ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں روسی اور یوکرینی ہم منصبوں کے درمیان ملاقات کے امکان کے بارے میں کاہ کہ ہم یہ دیکھنے جا رہے ہیں کہ کیا پیوٹن اور زیلینسکی ایک ساتھ کام کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ جانتے ہیں یہ تیل اور سرکہ کی طرح ہے کیونکہ وہ بہت اچھی طرح سے نہیں مل پاتے۔انہوں نے واشنگٹن میں پیپلز ہاؤس نمائش میں صحافیوں سے گفتگو کی۔امریکی صدر نے امن کیلیے اپنی خواہش پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اور پھر ہم دیکھیں گے کہ مجھے ان کے درمیان ہونے کی ضرورت ہے یا نہیں، میں نہیں چاہوں گا بلکہ میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کیسے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ لڑتے رہتے ہیں اور لوگوں کو مارتے رہتے ہیں جو کہ بہت احمقانہ ہے کیونکہ وہ 7000 لوگوں کو کھو رہے ہیں جن میں زیادہ تر فوجی ہیں۔امریکی صدردعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ماضی میں سات جنگیں رکوائیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ یوکرین کی جنگ کے خاتمے کیلیے ثالثی کی امید رکھتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو سخت سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا اور مجھے لگتا ہے کہ روس غلطی پر ہے تو میں روسی تیل پر 25 سے 50 فیصد ٹیرف سمیت ثانوی پابندیاں عائد کروں گا۔