چین نے مقناطیس نہ دیا تو۔۔ ٹرمپ نے پھر دھمکی دیدی

Wait 5 sec.

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی پھر شدت اختیار کر گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ مقناطیس دینے سے انکار پر 200 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، چین نے مقناطیس امریکا کو نہ دیئے تو بھاری ٹیرف لگایا جائے گا۔چین نے اپریل میں نایاب معدنیات اور مقناطیس برآمدات پر پابندی لگائی تھی۔ چین کی برآمداتی پابندیاں امریکا کی جانب سے ٹیرف بڑھانے کے جواب میں لگائی گئیں۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بہت جلد اتنے مقناطیس ہوں گے کہ سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ شی جن پنگ چاہتے ہیں کہ میں چین کا دورہ کروں، صدر شی چاہیں گے کہ میں چین آؤں، یہ بہت اہم رشتہ ہے چین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے جا رہے ہیں، محصولات نے امریکا اور چین کے درمیان بہتر اقتصادی تعلقات قائم کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کر سکتا ہوں، محکمہ دفاع کا نام تبدیل کر کے محکمہ جنگ رکھ سکتا ہوں۔