پاکستان میں صوبہ پنجاب کے چند علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے چھ اضلاع میں فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ جن چھ اضلاع میں فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے اُن میں لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ شامل ہیں۔