بھارتی ڈاکٹر کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ دنیا اب ہمیں نہیں چاہتی، بھارتیوں کو ہر جگہ پھٹکار کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈایٹ پر بھارتی ڈاکٹر کی ایک پوسٹ وائرل ہوگئی، جس نے خود بھارتی ملک اور ملک سے باہر بھارتی شہریوں میں آن لائن شدید بحث چھیڑ دی ہے، کئی بھارتیوں کا اب یہ ماننا ہے کہ دنیا بھر میں ہندوستانیوں کے خلاف دشمنی اور ردعمل بڑھ رہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر نے پوسٹ کے عنوام میں لکھا کہ "دنیا ہمیں مزید نہیں چاہتی: بھارتیوں کو ہر جگہ پھٹکار (backlash) کا سامنا ہے”۔پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سخت ویزا پالیسیاں اور حالیہ واقعات بشمول آئرلینڈ میں نسلی تشدد کے الزامات، بیرون ملک ہندوستانیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ناراضگی کو اجاگر کرتے ہیں۔ڈاکٹر کی جانب سے استدلال کیا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی اپنی نقل مکانی کی خواہشات پر نظر ثانی کریں اور اس کے بجائے ہندوستان میں ہی محفوظ زندگی بنانے پر توجہ دیں۔انھوں نے لکھا کہ "ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے اپنے لوگوں نے نوجوان نسل کے لیے بیرون ملک زندگی بسر کرنے کے مواقع کو برباد کر دیا ہے”۔ڈاکٹر نے لکھا کہ "بھارتی ہر جگہ موجود ہیں، اور مجھے ڈر ہے کہ اگلے چار سے پانچ سالوں میں، زیادہ تر ممالک ہمارے لیے اپنے دروازے مکمل طور پر بند کر دیں گے۔”پوسٹ میں کینیڈا میں سخت ویزہ قوانین، نسل پرستی میں اضافے اور دیگر ممالک میں بدامنی کی مثالیں بھی دی گئیں، آئرلینڈ میں حالیہ بدامنی کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر نے نشاندہی کی کہ یہاں تک کہ وہاں کے مقامی لوگ جو اپنی دوستی کے لیے مشہور ہیں "اپنا آپا کھو چکے ہیں۔”The world doesn’t want us anymore: Indians facing backlash everywhere by inimmigration