بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو نے دل دہلا دیے

Wait 5 sec.

نئی دہلی : بھارت میں ایک بزرگ سمیت دو افراد کو محض مسلمان ہونے کی بنیاد پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہندو انتہا پسند نوجوان نے گھونسوں اور لاتوں سے ان پر تشدد کیا۔بھارت کی ریاست اتر پردیش میں تین معمر افراد کو مبینہ طور پر صرف مسلمان ہونے کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک انتہا پسند ہندو نوجوان نے پہلے اس بزرگ شہری کو بار بار تھپڑ مارے اور بعد ازاں گالیاں دیتے ہوئے ان کا پیچھا کیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بزرگ افراد کو ہراساں کرتے ہوئے مذہبی بنیادوں پر اشتعال انگیز جملے بھی کہہ رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں فوری اور سخت کارروائی نہ ہونے کے باعث اقلیتی برادریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔مقامی سماجی کارکنوں نے اس واقعے کو “مذہبی تعصب پر مبنی تشدد” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کو نشانہ بنانا معاشرتی انحطاط کی علامت ہے۔