روٹی پر تھوکنے کی ویڈیو وائرل، ہوٹل ملازم گرفتار

Wait 5 sec.

(22 فروری 2026): بھارتی شہر علی گڑھ میں ایک ہوٹل ملازم کی روٹی بناتے ہوئے اس پر مبینہ طور پر تھوکنے کی وائرل ویڈیو پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی گڑھ کے علاقے شاہ جمال کے علاقے میں صداب چکن دربار نامی ایک ہوٹل ہے جہاں ہفتے کے روز کچھ لوگ کھانا کھانے گئے، کھانا آرڈر کرنے کے بعد وہ بیٹھ کر باتیں کرنے لگے اور اسی دوران ان میں سے ایک کی نظر روٹیاں بنانے والے شخص پر پڑی جو بار بار روٹیوں کی طرف جھک رہا تھا۔گاہک نے دور سے ویڈیو بنائی اور جب اسے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ ہوٹل کا ملازم روٹیوں پر تھوک کر انہیں پکا رہا تھا۔یہ بھی پڑھیں: روٹیاں تندور میں لگانے سے پہلے تھوکنے کی ویڈیو وائرلواقعہ کا علم ہونے پر گاہک نے اپنے دوستوں کو بلا لیا اور ہوٹل پر ہنگامہ شروع ہوگیا۔ جب ملازم سے اس بارے میں پوچھا گیا تو اس نے انکار کیا، معاملے پر کافی دیر تک بحث ہوتی رہی جس کے بعد کسی نے پولیس اور محکمہ خوراک کو اطلاع کر دی۔ٹیموں نے پہنچ کر تحقیقات کیں اور نمونے حاصل کیے۔ لوگوں نے ملزم کی گرفتاری اور ہوٹل بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس افسر کملیش کمار نے بتایا کہ 21 فروری کو ایک ویڈیو موصول ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو روٹی بناتے وقت اس پر تھوکتے ہوئے دیکھا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں کھانے کے نمونے لیبارٹری بھیجے گئے اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔