بہار کے علی نگر سے رکن اسمبلی میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر آر جے ڈی نے سخت تنقید کی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر کھیساری لال یادو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب کم عمری میں کامیابی مل جائے تو لوگ کبھی کبھی اس طرح کی باتیں کرنے لگتے ہیں۔‘‘ دوسری جانب، آر جے ڈی کے ورکنگ صدر تیجسوی یادو نے بہار میں اپنی پارٹی کے دور حکومت کے بارے میں میتھلی ٹھاکر کے بیان کو غلط قرار دیا ہے۔لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرہ سے تیجسوی یادو ہوئے برہمVIDEO | Patna: Reacting to BJP MLA Maithili Thakur's remark on Lalu Prasad Yadav and Tejashwi Yadav in the Bihar Assembly, actor and singer Khesari Lal Yadav said, "Her knowledge is limited. When people achieve success at a young age, they sometimes speak like this. That is why… pic.twitter.com/aKbP698Inw— Press Trust of India (@PTI_News) February 21, 2026بہار اسمبلی میں لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پر اداکار اور گلوکار کھیساری لال یادو نے کہا کہ ’’ان کا علم محدود ہے۔ جب لوگ کم عمری میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ کبھی کبھی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ اس لیے پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے۔ ایسی زبان کا استعمال کرنا مکمل طور سے غلط ہے۔ عوام نے آپ کا انتخاب اپنے مفاد میں کام کرنے کے لیے کیا ہے۔ اس لیے آپ کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ کسی کو نیچا دکھانے یا دوسروں کے بارے میں برا بولنے سے عوام کا بھلا نہیں ہوتا۔‘‘"Some People Think...": Tejashwi Yadav Hits Back At BJP's Maithili Thakur https://t.co/X0V2BPpsKw pic.twitter.com/q9AT9ybmBw— NDTV (@ndtv) February 21, 2026کھیساری لال یادو کے علاوہ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی میتھلی ٹھاکر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر شائع خبر کے مطابق آر جے ڈی لیڈر نے اپنی پوسٹ میں انتباہی لہجے میں لکھا کہ ’’کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ رکن اسمبلی بنتے ہی انہیں سیاست کی مکمل معلومات حاصل ہوگئی ہیں۔ مقننہ کا ’ک، خ، گ‘ بھی سمجھے بغیر، ان میں جن نایک (عوامی رہنما) پر طنز کرنے کی ہمت آگئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے میتھلی ٹھاکر کو چند ہفتے قبل دربھنگہ ضلع میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے ریپ اور قتل کے واقعے پر خاموش رہنے پر بھی نشانہ بنایا۔دراصل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے میتھلی ٹھاکر نے آر جے ڈی رہنما لالو پرساد یادو کے اپنے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو سے محبت کا موازنہ ہستینا پور کے اندھے بادشاہ دھرتراشٹرا کے شہزادہ دوریودھن کی محبت سے کیا تھا۔ اگرچہ میتھلی نے تیجسوی یادو یا ان کی پارٹی کا براہ راست نام نہیں لیا تھا، لیکن انہوں نے 2005 سے پہلے کے بہار کا ذکر کر کے اس بات کے واضح اشارے دیا تھا کہ وہ کیا کہنا چاہ رہی تھیں، یہ وہ سال تھا جب آر جے ڈی اقتدار سے باہر ہو گئی تھی۔