ہندوستان اور امریکہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر’ ہندوستان۔ امریکہ مواقع پارٹنرشپ‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ معاہدہ ’پیکس سیلیکا اعلان‘ کے تحت ایک دو طرفہ ضمیمہ کے طور پر کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک نے کہا ہے کہ 21 ویں صدی کا مستقبل اے آئی کی مادی بنیادوں خاص طور پر معدنیات، توانائی، کمپیوٹنگ پاوراورسیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پرانحصار کرے گا۔ اس تناظر میں امریکہ اور ہندوستان نے قابل اعتماد تعاون کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہارکیا۔ہندوستان اور امریکہ کے درمیان 7 گھنٹوں تک چلا کاروباری معاہدہ سے متعلق مذاکرہ، جلد ہوگی اگلی میٹنگ!اس سلسلے میں جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ’ٹرانسفارمنگ دی ریلیشن شپ یوٹیلائزنگ اسٹریٹیجک ٹیکنالوجیز‘ (ٹرسٹ) پہل کے تحت بیان کردہ وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک اے آئی کو خطرے کے بجائے ایک موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ فریقین کا خیال ہے کہ آزاد دنیا کے سامنے سب سے بڑا خطرہ اے آئی کی ترقی نہیں بلکہ اس میں قیادت کرنے میں ناکامی ہے۔دونوں ممالک نے اے آئی تعاون کے لیے کئی اہم ترجیحات کی نشاندہی کی ہے۔ امریکہ اور ہندوستان ایک ایسے ریگولیٹری فریم ورک کو فروغ دیں گے جو تکنیکی اختراعات اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے۔ مقصد یہ ہے کہ اسٹارٹ اپس، ڈویلپرز، کوڈرز اور پلیٹ فارمز کو محفوظ اور قابل اعتماد اے آئی سسٹمز کو تیار کرنے، جانچ کرنے اور تیزی سے اسکیل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔سلمان خورشید نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ہوئے تجارتی معاہدے کے ثبوت مانگےپیکس سیلیکا فریم ورک کے تحت دونوں ممالک توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع، اہم معدنیات پیدا کرنے، ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے اور قابل اعتماد سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے مشترکہ پہل کریں گے۔ اس سے تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں کو بھی فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک نجی شعبے کی تخلیقی طاقت کو اے آئی انقلاب کے کلیدی محرک کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ وہ سرحد پار وینچر کیپیٹل کے بہاؤ، تحقیق اور ترقیاتی شراکت داری، اگلی نسل کے ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری، کمپیوٹنگ کے وسائل اور پروسیسرز تک رسائی اور اے آئی ماڈل اور ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ میں تعاون کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی جمہوریتوں کے طور پر امریکہ اور ہندوستان نہ صرف آزادی کے دفاع میں بلکہ خوشحالی اور سماجی ہم آہنگی کے حصول میں بھی ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک ایسے اے آئی مستقبل کی تعمیر کا عہد کیا ہے جو شہریوں کی خدمت کرے، معیشتوں کو مضبوط کرے اور مشترکہ اقدار جیسے آزادی، کھلے پن اور قانون کی حکمرانی کی عکاسی کرے۔