سعودی عرب، رمضان میں قیدیوں کی رہائی کے احکامات پر عملدرآمد شروع

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے ’سرکاری حق‘ کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کے لیے معافی کے طریقہ کار پرعملدرآمد شروع کردیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وِزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے معافی کے احکامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو شاہی احکامات پر فوری عملدرآمد کیلیے ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انسانی ہمدردی کے اس اقدام سے فائدہ اٹھانے والے قیدی رمضان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں گے۔سعودی عرب سے بے دخل کی گئی خاتون کراچی ایئرپورٹ پر گرفتاررمضان کے دوران معمولی جرائم میں قید افراد کو مملکت کے تمام ریجنز میں ’سرکاری حق‘ معاف کرتے ہوئے مرحلہ وار رہا کیا جاتا ہے۔