جرمنی کے ایک معروف ٹرین اسٹیشن پر افغان شہری نے چاقو سے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ افغان چاقو بردار شخص نے جرمن ٹرین اسٹیشن میں یہوواہ وٹنس اسٹینڈ پر متعدد افراد پر چاقو سے وار کیا۔رپورٹس کے مطابق کچھ بہادر شہریوں نے حملہ آور افغان شہری کو قابو میں کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔حملہ آور کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔غیرقانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش، 50 افغان باشندے گرفتارواضح رہے کہ 2021 میں بھی وارزبرگ میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ایک پناہ گزین نے چاقو سے حملہ کرکے 3 خواتین کو موت کی نیند سلا دیا تھا اور 9 افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔