انڈمان اور نیکوبار جزائر میں منگل کی صبح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ’پون ہنس‘ کا ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا، جس کے بعد پائلٹ کو اسے سمندر میں اتارنا پڑا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔Around 9:30 AM today, a Pawan Hans helicopter experienced a short landing incident near Mayabunder in the Andaman and Nicobar Islands. The helicopter had taken off from Port Blair with two crew members and five passengers on board. All have been rescued and are safe. No injuries…— NDTV (@ndtv) February 24, 2026ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر شائع خبر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر پورٹ بلیئر سے مایابندر کی طرف جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر 7 افراد سوار تھے۔ پون ہنس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ صبح 9:30 بجے پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر نے پورٹ بلیئر سے عملے کے 2 ارکان اور 5 مسافروں کے ساتھ اڑان بھری تھی۔پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی آ گئی۔ حالات کو دیکھتے ہوئے پائلٹ نے تمام لوگوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو سمندر میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔ افسران نے بتایا کہ مایابندر میں لینڈنگ کے وقت ہیلی کاپٹر رن وے سے تقریباً 300 میٹر پہلے سمندر میں اترا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اس سے قبل لیہ جانے والا اسپائس جیٹ کا ایک طیارہ انجن میں خرابی کے باعث منگل کی صبح قومی راجدھانی (دہلی) لوٹ آیا۔ رپورٹس کے مطابق پرواز نمبر ایس جی-121 کے بوئنگ 737 طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔ اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کو دہلی سے لیہ جانے والی ایک پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے قومی راجدھانی لوٹ آئی۔ طیارہ میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔