میکسیکو: میکسیکو میں منشیات فروش کارٹیلز کے بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچز کے انعقاد پر خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جون 2026 میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر منعقد کریں گے۔رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں حالیہ دنوں خطرناک کارٹیل رہنما نیمیسو‘ایل مینچو’اوسیگورا سروانتیس کی ہلاکت کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، کارٹیل لیڈر جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل کا سربراہ تھا، جس کا شمار میکسیکو کے طاقتور ترین منشیات نیٹ ورکس میں ہوتا ہے۔فیفا ورلڈ کپ کے دوران میکسیکو کو 13 میچز کی میزبانی کرنی ہے، جن میں افتتاحی میچ بھی شامل ہے جو 11 جون 2026 کو میکسیکو سٹی میں شیڈول ہے، اس کے علاوہ میچز گواڈالاجارا اور مونتری میں بھی منعقد ہوں گے۔کارٹیل رہنما کی ہلاکت کے بعد جالیسکو، گوریرو اور میچوکان سمیت کئی ریاستوں میں دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔گلوبل افیئرز کینیڈا نے اس صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو میکسیکو کے متعدد علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔میکسیکو: منشیات فروش سرغنہ کی ہلاکت کے بعد ہنگامے، اموات 73 ہوگئیں”امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور بعض علاقوں میں محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ بعض سیاح تشدد کے باعث متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو میکسیکو میں ورلڈ کپ کے شیڈول اور انتظامات متاثر ہو سکتے ہیں۔