جنیوا (24 فروری 2026): ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن جنگ شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں لیکن ختم کرنے کے نہیں۔ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خطاب میں کہا کہ اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا، جنگ کے اثرات صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے دشمن، جنھوں نے 12 روزہ جنگ میں سخت اور دردناک شکست کھائی، اس بار افراتفری اور بدامنی کے ذریعے ایک اور فوجی آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔کاظم غریب آبادی نے جنیوا میں تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس میں کہا دشمن جنگ شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں لیکن وہ اسے ختم نہیں کریں گے، کسی بھی نئی جارحیت کے نتائج کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے اور ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہو گی جو اس طرح کی کارروائیاں شروع کرتے ہیں یا اس کی حمایت کرتے ہیں۔ایران سے کشیدگی، امریکا نے بیروت سفارتخانے کا عملہ واپس بلا لیاایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں نے گزشتہ ہفتے جنیوا میں تہران کے جوہری پروگرام پر بالواسطہ بات چیت کی جس کی میزبانی عمان نے کی۔ واشنگٹن نے پیر کو کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعرات کو دوبارہ شروع ہوں گے۔