برطانیہ میں سرخ بارش کا امکان، ماہرین نے وجہ بھی بتادی

Wait 5 sec.

لندن: یورپی ماحولیاتی ادارے CAMS کے سائنسدانوں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں ’بلڈ رین‘ یعنی سرخ بارش کا امکان موجود ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ دنوں میں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں اور بعض مقامات پر رواں سال تقریباً روزانہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق صحرائے اعظم (صحارا) سے اٹھنے والی سرخ گرد کی ایک بڑی تہہ یورپ سے ہوتی ہوئی برطانیہ کی جانب بڑھ رہی ہے، یہ سرخ گرد جب برطانیہ کی جاری بارشوں کے ساتھ ملے گی تو بارش کا رنگ سرخ دکھائی دے گا، جسے عام طور پر ’بلڈ رین‘ کہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارش انسانی صحت کے لیے مضر نہیں ہوتی، اس کے نتیجے میں گاڑیوں اور کھلی سطحوں پر باریک سرخ مٹی کی تہہ جم سکتی ہے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔سینئر سائنسدان مارک پیرنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ سرخ گرد زیادہ تر جنوبی انگلینڈ کے اوپر بلند فضاؤں میں گزرے گی، امکان ہے کہ یہ منگل تک برطانیہ پہنچ جائے گی اور دوپہر کے وقت تقریباً 2 گھنٹے تک یہ کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس گرد کا سبب افریقا کے علاقوں میں موسمی حیاتیاتی ایندھن (بایو ماس) کو جلانے کا عمل بھی ہو سکتا ہے، جس سے فضا میں دھواں اور ذرات بلند ہو جاتے ہیں۔امریکا میں برفانی طوفان اور یخ بستہ ہوائیں، سفری نظام درہم برہمماہرین کے مطابق صحرا میں چلنے والی تیز ہوائیں گرد کو فضا کی بالائی تہوں تک پہنچا دیتی ہیں اور اگر بالائی فضاؤں میں ہوائیں شمال کی جانب چل رہی ہوں تو یہ ذرات ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے برطانیہ تک پہنچ سکتے ہیں۔